ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: برائن لارا کی افغانستان کے بارے میں پیش گوئی سچ ثابت ہو گئی

ویسٹ انڈین لیجنڈری کرکٹر برائن لارا

نیوز ٹوڈے :  آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل سابق ویسٹ انڈین لیجنڈری کرکٹر (برائن لارا) کی افغانستان کے بارے میں پیش گوئی سچ ثابت ہوئی۔

افغانستان نے منگل کو T20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کے تحت 8 رنز سے شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل سابق کرکٹرز نے ایونٹ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کر دی تھی۔

زیادہ تر سابق کرکٹرز نے بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا نام لیا۔تاہم سابق ویسٹ انڈین کرکٹر برائن لارا واحد کرکٹر تھے جنہوں نے افغانستان کی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی کی تھی۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+