صیہونی فوج کے فضائی حملوں میں حماس سربراہ کی بہن اور کئی رشتہ دار شہید

فضائی حملوں

نیوز ٹوڈے :  غزہ میں صیہونی فوج کے فضائی حملے میں حماس جماعت کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن اور کچھ رشتہ دار شہید ہو گۓ - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منگل کےدن غزہ پر ہونے والے 3 فضائی حملوں میں حماس کے سربراہ (اسماعیل ہنیہ) کی بہن سمیت 24 افراد جام شہادت نوش کر گۓ - مقامی افراد کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے پچھلی رات رفع کے اندرونی علاقوں میں مزید پیش قدمی کرتے ہوۓ کئی مقامات کو تباہ کر دیا - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق منگل کے دن ہونے والے اسرائیلی حملوں میں سے2 حملوں میں غزہ شہر کے دو سکولوں کو نشانہ بنایا گیا -

صیہونی فوج نے (الشاتی کیمپ) میں بھی ایک مکان کو نشانہ بنایا ـ اس مکان میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بہن اور کچھ رشتہ دار پناہ گزین تھے - سکولوں پر ہونے والے حملوں میں 14 افراد ، جبکہ مکان پر ہونے والے حملے میں اسماعیل ہنیہ کی بہن سمیت 10 افراد شہید ہو گۓ - غزہ میں جاری جنگ کے دوران اب تک حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹوں اور پوتے پوتیوں سمیت کئی رشتہ دار اپنی جان کے نذرانے دے چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+