سابقہ اسرائیلی سفیر نے بھارت اور اسرائیل کی بڑھتی دوستی کی اصل وجہ بتا دی
- 26, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : کارگل جنگ میں بھارت کی مدد کرنے پر بھارت اسرائیل کو غزہ جنگ میں اسلحہ فراہم کر رہا ہے اسرائیلی سفیر کا دعوٰی - 1999 میں کارگل جنگ میں اسرائیل کے تعاون کی وجہ سے اب بھارت غزہ جنگ کیلیے اسرائیل کی مدد کر رہا ہے - یہ دعوٰی اسرائیل کے ایک سابقہ سفیر نے کیا ہے جو کہ بھارت میں بھی تعینات رہ چکے ہیں - میڈیا کو دیے جانےو الے انٹر ویو میں سابقہ اسرائیلی سفیر( ڈائینل کارمون ) نے کہا کہ اسرائیل چند ملکوں میں سے ایک تھا جس نے کارگل جنگ کے دوران بھارت کو اسلحہ دیا تھا ـ اسرائیلی میڈیا کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں اسرائیلی سفیر جو کہ 2014 سے لے کر 2018 تک بھارت میں بطور اسرائیلی سفیر کام کرتے رہے ( ڈائینل کارمون ) نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی لوگ ہمیں ہمیشہ یاد دلاتے رہتے تھے کہ اسرائیل نے کارگل جنگ میں بھارت کی مدد کی-
بھارت کبھی اس بات کو بھول نہیں سکتا اور اب وہ غزہ جنگ میں اسرائیل کی مدد کر کے اس احسان کا بدلہ چکا رہا ہے ـ سابقہ بھارتی سفیر نے یہ بیان اس وقت جاری کیا جب مختلف رپورٹس میں دعوٰی کیا گیا کہ 'بھارت غزہ جنگ کیلیے اسرائیل کو ڈرونز اور گولہ بارود سپلائی کر رہا ہے- فروری 2024 میں میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بھارت نے اسرائیل کو 20 جدید ترین " حرمس 900" ڈرونز دیے ہیں - یہ ڈرونز حیدر اباد دکن کی ایک فیکٹری میں تیار ہوۓ جو اسرائیل نے ہی قائم کی تھی - مئی میں بھی ایک بھارتی مال بردار جہاز کو اسرائیل جاتے ہوۓ اسپین نے دیکھا ـ اس میں 27 ٹن فوجی سپلائی موجود تھی -
تبصرے