اسرائیلی سپریم کورٹ نے دیا نیتن یاہو کو بہت بڑا جھٹکا

نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے :  اسرائیل کی عدالت نے بنیاد پرست یہودیوں کو اپنی مرضی سے فوج میں بھرتی نہ ہونے کا اجازت نامہ کینسل کر دیا - اسرائیل کے سپریم کورٹ نے بنیاد پرست یہودیوں کی فوج میں لازمی بھرتی کا حکم جاری کر دیا - اس سے پہلے اسرائیل میں مذہبی خدمات سرانجام دینے والے اور مذہبی تعلیمات حاصل کرنے والے بنیاد پرست یہودی جوانوں کو اسرائیل کے قیام کے وقت سے ہی فوج میں لازمی بھرتی ہونے کے قانون سے آزدی حاصل تھی -

اسرائیل کے سپریم کورٹ نے اسرائیلی حکومت کو حکم جاری کر دیا کہ ایسے تمام سکولوں کی فنڈنگ روک دی جاۓ جن میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم فوج میں بھرتی ہونے سے انکار کریں - اسرائیل میں جوانوں کے لیے فوج میں خدمات سرانجام دینا لازم قرار دیا گیا ہے لیکن مزہبی تعلیمات حاصل کرنے والے یہودی جوانوں کو اس سے استثنٰی حاصل ہونا اسرائیل میں اکثر زیر بحث رہتا ہے - اسرائیل کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ نیتن یاہو کیلیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے ـ کیونکہ ان کی اتحادی حکومت میں بنیاد پرست یہودی رہنماؤں کی اکثریت ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+