کینیا پولیس کی احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ ، 10 افراد جاں بحق 50 زخمی
- 26, جون , 2024
نیوز ٹوڈے: کینیا میں بڑھتے ٹیکسوں کے خلاف جاری احتجاجی مظاہرے پر پولیس کی فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہو گۓ - کینیا میں حکومت کی جانب سے لگاۓ گۓ ٹیکسوں میں بے پناہ اضافے پر لوگ سڑکوں پر نکل آۓ - احتجاج کرنے والے افراد پر پولیس کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہو گۓ -مظاہرہ کرنے والے افراد میں سابقہ امریکی صدر ( براک اوباما ) کی بہن بھی شامل تھی - جو کہ معجزانہ طور پر بچ گئی - میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لاتعداد مظاہرین نے کینیا کے دار الحکومت نیروبی میں پارلیمنٹ کی بلڈنگ کے سامنے دھاوا بول دیا -
کچھ افراد نے عمارت کے اندر گھس کر عارت کے بعض حصوں میں آگ بھی لگا دی - جس پر پولیس نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی ـ فائرنگ کی زد میں آ کر 10 مظاہرین ہلاک اور 50 زخمی ہو گۓ - مظاہرین کو بھگانے کیلیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی اور پانی کی توپوں کا استعمال بھی کیا - مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا -
تبصرے