متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے ویزا فیس میں ترمیم کا اعلان کر دیا
- 26, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : فیس کے نئے ڈھانچے کے تحت 30 دن کے سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دینے والے پاکستانیوں کو 200 درہم (تقریباً 15,000 روپے) اور 60 دن کے سیاحتی ویزے کے لیے 300 درہم (تقریباً 22,700 روپے) فیس ادا کرنا ہوگی۔ درخواست دہندگان کو 5% ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) بھی ادا کرنا ہوگا۔ مزید برآں، وہ لوگ جو پہلے سے متحدہ عرب امارات میں ہیں اور نیا ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں یا اپنے ویزے میں توسیع کرنا چاہتے ہیں، انہیں اضافی چارجز ادا کرنے ہوں گے، بشمول 20 درہم (تقریباً روپے) بشمول 'ان کنٹری پروسیسنگ فیس'۔
وسیم حسن
تبصرے