دنیا کی طویل ترین پرواز نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

طویل ترین پرواز

نیوز ٹوڈے :  قطر ایئرویز نے اب تک کی طویل ترین پرواز کر کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔قطر ایئرویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دوحہ سے نیوزی لینڈ کی پرواز کا دورانیہ کسی بھی کمرشل ایئر لائن سے زیادہ ہے۔کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ قطر ایئرویز کی پرواز QR920 دوحہ کے حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے لیے روانہ ہوئی۔

اس حوالے سے ایئر لائنز کے امور سے متعلق ویب سائٹ ’فلائٹ ریڈار 24‘ کے مطابق اس براہ راست پرواز کا دورانیہ 16 گھنٹے 2 منٹ ہے جب کہ اسی روٹ پر واپسی کی پرواز کا دورانیہ 17 گھنٹے 30 منٹ پر محیط ہوگا۔ 

قطر ایئرویز کا کہنا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے لیے 14,534 کلومیٹر کی پرواز کے لیے بوئنگ 777 طیارے استعمال کر رہا ہے۔واضح رہے کہ طویل ترین پرواز کا ریکارڈ اس سے قبل ایئر لائن ’ایمریٹس‘ کے پاس تھا جس نے مارچ 2016 میں دبئی سے آکلینڈ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کی تھیں۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+