ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
- 26, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کل 27 جون کو کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے برائن لارا سٹیڈیم میں صبح ساڑھے پانچ بجے کھیلا جائے گا۔اس سیمی فائنل میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور نتن مینن آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ رچرڈ کیٹلبرو ٹی وی امپائر اور احسن رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل گیانا میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کے درمیان شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔اس میچ میں کرس گیفنی اور روڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ جوئل ولسن ٹی وی امپائر اور پال رائفل فورتھ امپائر ہوں گے۔
وسیم حسن
تبصرے