عالمی عدالت انصاف نے روس کے سابقہ وزیر دفاع اور آرمی چیف کی گرفتاری کا حکم دے دیا

وزیر دفاع اور فوجی سربراہ

نیوز ٹوڈے :  عالمی عدالت انصاف نے روس کے سابقہ وزیر دفاع اور فوجی سربراہ کی گرفتاری کا حکم سنا دیا - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے جنگ کے دوران یوکرین میں عام عوام کو نشانہ بنانے پر روس کی فوج کے سربراہ اور سابقہ وزیر دفاع کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں- عالمی عدالت انصاف کے مطابق دونوں افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی وجہ یہ ہے کہ عدالت سمجھتی ہے کہ روسی فوج کے یوکرین کے الیکٹرک انفراسٹرکچر کی تباہی کے ذمہ دار یہ دونوں افراد ہیں -

روسی فوج نے 10 اکتوبر 2022 سے لے کر 9 مارچ  2023 تک یوکرین کے الیکٹرک انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ـ عالمی عدالت نے سابقہ وزیر دفاع اور فوجی سربراہ کو جنگی جرائم اور انسانیت مخالف جرائم کا مرتکب قرار دیا - جرائم کی عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 6 ماہ کے عرصہ میں یوکرین کے مختلف علاقوں میں قائم الیکٹرک پاور پلانٹس اور سب اسٹیشنز کو بڑی تعداد میں میزائلوں سے تباہ کیا گیا - عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 'عدالت کے نزدیک اس قسم کے حملےعام شہریوں کو نشانہ بنانے کے مقاصد کے تحت کیے گۓ-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+