اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ میں بزرگ فلسطینی خاتون پر کتا چھوڑ دیا

بزرگ فلسطینی خاتون

نیوز ٹوڈے :  غزہ میں صیہونی فوج نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ جبالیہ کیمپ میں ایک بزرگ عورت کی جانب سے گھر خالی نہ کرنے پر اس پر کتا چھوڑ دیا - "الجزیرہ" کی طرف سے نشر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں صیہونی فوج کے آپریشن کے وقت صیہونی فوج کا کتا بزرگ فلسطینی عورت کے گھر میں داخل ہو کر اس پر حملہ آور ہو جاتا ہے - الجزیرہ کے مطابق کتے کے حملے کا نشانہ بننے والی بزرگ فلسطینی عورت کی شناخت دولت التنانی کے نام سے ہوئی ہے -

کتے نے بزرگ عورت کا ہاتھ زخمی کر دیا - اور ہسپتال اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے بزرگ خاتون کا ابھی تک مناسب علاج نہ ہو سکا ـ-معمر فلسطینی خاتون نے الجزیرہ کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ صیہونی فوج نے اسے زبردستی اس کے گھر سے نکالنے کی کوشش کی جس کے انکار پر انہوں نے اس پر کتا چھوڑ دیا جس نے اسے شدید زخمی کر دیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+