حوثی لڑاکوں نے بحیرہ عرب میں بنایا ایک اور بحری جہاز کو راکٹ سے نشانہ
- 27, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : جب سے اسرائیل نے فلسطین میں معصوم فلسطینیوں کا قتل عام شروع کیا ہے ایران کی حمایت یافتہ حوثی جماعت کے سمندر میں اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے جہازوں پر حملے جاری ہیں - حوثی جماعت کے لڑاکوں نے دعوٰی کیا ہے کہ " ایم ایس سی ساراوی " نامی جہاز پر بحیرہ عرب میں بلیسٹک میزائل کے ذریعے انہوں نے حملہ کیا ہے - بحیرہ احمر اور خلیج عدن کو مشترکہ طور پر مانیٹر کرنے والے ادارے 'جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر ' نے ایک دن قبل پیر کے روز مطلع کیا تھا ـ کہ ایک بحری جہاز جس پر لائیبریا کا جھنڈا لگا تھا اس پر بحیرہ عرب میں راکٹ حملہ ہوا ہے - لیکن جہاز میزائل حملے کا نشانہ بننے سے بچ گیا ـ جوائنٹ میری ٹائم کا کہنا تھا کہ ممکن ہے اس جہاز کو اسرائیل کے ساتھ تعلق کے شک پر نشانہ بنایا گیا ہو -
حوثی جماعت کے ترجمان (یحییٰ ساریہ) نے بیان جاری کیا ہے کہ 'اس بحری جہاز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے اور میزائل درست اپنے نشانے پر لگا ہے- یحییٰ ساریہ نے یہ بھی کہا کہ اس جہاز کا اسرائیل کے ساتھ تعلق تھا - یمنی حوثی اب تک اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے جہازوں پر لاتعداد میزائل حملے کر چکے ہیں - ان حملوں میں دو جہاز مکمل طور پر ڈوب گۓ ایک پر حوثی لڑاکوں نے قبضہ کر لیا اور 3 جہازوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے -
تبصرے