شمالی کوریا کا ہائپر سونک میزائل تجربہ ناکام ہو گیا ، جنوبی کوریا اور جاپان کا دعوٰی
- 27, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : شمالی کوریا کا داغا گیا ہائپر سونک میزائل فضا میں ہی پھٹ گیا ـ یہ دعوٰی کیا ہے جنوبی کوریا اور جاپان نے - بین الاقومی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے مشرقی ساحل سے ہائپر سونک میزائل داغا جو فضا میں جا کر پھٹ گیا - شمالی کوریا کے کیے گۓ اس میزائل تجربے کے وقت جنوبی کوریا کو اپنے انچیون ہوائی اڈے پر پروازوں کو 3 گھنٹے تک روکنا پڑا ـ جنوبی کوریا کی تینوں افواج کے سربراہان نے بیان دیا ہے -
کہ 'میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت (پیانگ یانگ) کے نزدیک سے داغا گیا جو کہ فضا میں پھٹ گیا- جاپانی وزارت دفاع کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل نے 100 کلو میٹر کی بلندی اور 200 کلو میٹر سے زیادہ رینج تک اڑان بھری - جاپان اور امریکی سینیئر حکام نے شمالی کوریا کے اس تجربے کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور خطے کے امن واستحکام کیلیے خطرہ قرار دے دیا - اس سے پہلے شمالی کوریا نے رواں سال آخری میزائل تجربہ 30 مئی کو کیا تھا-
تبصرے