روبوٹس کو انسانی جلد سے مزین کرنے کی حیران کن کوشش

انسانی جلد کے خلیوں پر تجربات

نیوز ٹوڈے :    جاپانی سائنسدان روبوٹس کے لیے انسانی جلد تیار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اس سلسلے میں انسانی جلد کے خلیوں پر تجربات کیے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں ٹوکیو یونیورسٹی کے ماہرین نے لیبارٹری میں تیار کیے گئے انسانی جلد سے مشابہہ روبوٹک چہرہ بنایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیل رپورٹس فزیکل سائنس نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روبوٹس پر حقیقی انسان جیسی جلد کو استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ماہرین کے بنائے ہوئے روبوٹس انسانوں جیسے نظر نہیں آتے لیکن سائنسدانوں کے مطابق انہوں نے حقیقی نظر آنے والے روبوٹس بنانے میں بڑی پیش رفت کی ہے۔

مذکورہ تحقیق کا مقصد روبوٹس کے چہروں پر انسانوں جیسی مسکراہٹوں اور تاثرات کو اجاگر کرنا ہے۔ محققین کے مطابق یہ ایسے روبوٹ ہوں گے جن کی جلد خود بخود ٹھیک ہونے کی صلاحیت رکھتی ہو گی۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لیبارٹری میں زندہ انسانی جلد کے خلیات کو استعمال کرتے ہوئے مصنوعی جلد تیار کی گئی ہے جو نہ صرف زیادہ نرم ہے بلکہ جلد کی قدرتی لچک کو بھی برقرار رکھتی ہے۔

تاہم مذکورہ ٹیکنالوجی کو حقیقت بنانے میں مزید چند سال لگیں گے کیونکہ روبوٹس کے چہروں پر انسانی تاثرات ظاہر کرنا اس وقت مشکل ترین مرحلہ ہے تاہم اس تحقیقی کام کو پلاسٹک سرجری اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+