اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم بحالی میں مصروف، تیراکی شروع
- 27, جون , 2024

نیوز ٹوڈے : اولمپیئن ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ وہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے پول میں روزانہ 2 گھنٹے تیراکی کرتے ہیں اور مختلف پول ایکسرسائز بھی کرتے ہیں۔
ارشد ندیم ان دنوں بحالی میں مصروف ہیں اور تیزی سے مکمل فٹنس حاصل کر رہے ہیں، پیرس اولمپکس سے قبل 7 جولائی کو ڈائمنڈ لیگ پیرس ان کا ہدف ہے۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم فن لینڈ کے ایونٹس کے لیے لاہور کی چلچلاتی گرمی میں ٹریننگ کر رہے تھے، اس دوران انہیں 2 ہفتے قبل ٹانگ میں تکلیف ہوئی جس کے باعث وہ فن لینڈ کے ایونٹس میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

تبصرے