اسرائیل نے لبنان سے اظہار یکجہتی کرنے پر طیب اردگان کو جنگی مجرم قرار دے دیا
- 27, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر اسرائیل نے ترک صدر طیب اردگان کو جنگی مجرم قرار دے دیا۔ترک صدر طیب اردوان نے اسرائیل کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کو جلانے والے اسرائیل کی نظریں اب لبنان پر ہیں، اسرائیل کا حزب اللہ کے ساتھ تنازعہ بڑھنے سے بڑی تباہی ہوگی۔
جس کے بعد اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے ترک صدر طیب اردگان کو جنگی مجرم قرار دے دیا گیا ہے جب کہ ترک وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے بیان کی مذمت کی ہے۔ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی تضحیک آمیز پوسٹ اور لہجہ صرف ریاست کا کوئی اہلکار ہی اختیار کر سکتا ہے جس پر نسل کشی کا الزام ہو۔
تبصرے