پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت

نیوز ٹوڈے :   آل پاکستان جیمز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 241 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 206,619 روپے ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی سے 2284 ڈالر فی اونس ہوگئی۔پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 2304 ڈالر فی اونس ہے جس میں 20 ڈالر پریمیم بھی شامل ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+