کیمپ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک فوجی افسر ہلاک اور 16 جوان زخمی

اسرائیلی فوجی ہلاک

نیوز ٹوڈے :   صیہونی فوج نے بیان دیا ہے کہ 'غرب اردن کے شہر جنین میں سڑک کے کنارے پر نصب بم پھٹنے سے ان کا ایک فوجی افسر ہلاک اور کم از کم 16 جوان زخمی ہو گۓ- اسرائیل کے چینل 12 نے اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا کہ صیہونی فوج کو صبح کے وقت جنین کیمپ پر قبضے کے دوران نشانہ بنایا گیا - جس سے ایک افسر ہلاک اور 16 جوان زخمی ہوۓ جن میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے  چینل کے مطابق زمین کے اندر نصب بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا -

اسرائیلی چینل کا بتانا ہے کہ فوجی آپریشن میں صیہونی فوج نے جنین کیمپ میں حماس کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تھا - صیہونی فوج کے بیان کے مطابق ان کی فوج ایک ہی وقت پر مختلف اطراف سے ڈی 9 ملٹری بلڈوزر کی مدد سے دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کیلیے کیمپ میں داخل ہوئی - لیکن دھماکہ خیز مواد زیادہ گہرائی میں ہونے کی وجہ سے بلڈوزر سے کیچ نہ کر سکا - اور اسی لمحے ایک فوجی گاڑی بارودی مواد سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی میں موجود فوجی زخمی ہو گۓ - ہلاک ہونے والے صیہونی فوج کے افسر کی شناخت 22 سالہ (کیپٹن ایلون اسکاگیو) کے نام سے ہوئی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+