رفع پر صیہونی فوج کے حملے میں مصر سے اسلحہ سمگل کرنے والا جنگجو ہلاک

حماس کا جنگجو ہلاک

نیوز ٹوڈے :  غزہ پر صیہونی فوج کی جاری بربریت کو 9 مہینے ہونے والے ہیں اور بڑے پیمانے پر تباہ ہونے والی پٹی پر اسرائیلی بمباری اور لڑائی ابھی بھی جاری ہے - روزانہ کی طرح بدھ کے روز بھی صیہونی فوج نے غزہ کے کئی علاقوں پر شدید بمباری کی غزہ کے جنوبی شہر رفع میں رات کے پچھلے پہر شدید لڑائی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں - مقامی افراد کے مطابق رفع شہر کے مغربی محلہ (تل السلطان) میں شدت کی لڑائی جاری ہے - جہاں پر شدید جھڑہوں کے دوران اسرائیلی ٹینکوں نے رفع کے شمالی حصہ کی جانب جانے کی کوشش کی -

صیہونی فوج کے بیان کے مطابق ان کی فوج نے حماس کے ایک لڑاکے کو شہید کر دیا ہے جو مصر سے اسلحہ سمگل کرتا تھا - صیہونی فوج نے مزید کہا کہ ان کے لڑاکا طیاروں نے رات گۓ رفع میں عسکریت پسندوں کے درجنوں ٹھکانوں کو نشانہ بنایا - جن میں فوجی تنصیبات اور سرنگوں کے راستے شامل ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+