دمشق (سیدہ زینب) کے علاقہ میں اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ ، 2 افراد ہلاک

فضائی حملوں

نیوز ٹوڈے :   دمشق کے دیہاتی علاقوں میں (سیدہ زینب) کے مقام کے نزدیک صیہونی فوج کے حملوں سے دو افراد ہلاک - شام کے دارالحکومت دمشق سے تھوڑے ہی فاصلے پر سیدہ زینب کے عالقہ میں اسرائیلی بمباری سے نشانہ بننے والے مقامات سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں - انسانی حقوق کی ایجنسی "سیرین آبزرویٹری" کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے ساتھ ہی شام کے فضائی دفاعی اڈوں سے اہداف کا مقابلہ کرنے کیلیے میزائل داغے گۓ -

العربیہ الحدث کے نمائندہ کے مطابق (جنوبی شام کے علاقہ تل الصحن) میں شامی فوج کے راڈار اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا ہے - شام کے سرکاری میڈیا نے جمعرات کی صبح مطلع کیا تھا کہ شام کے جنوبی علاقوں پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں 2 افراد ہلاک ہو گۓ ہیں - 2011 سے شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے اسرائیلی فوج شام اور ایران کے مسلح دھڑوں پر لاتعداد فضائی حملے کر چکی ہے - غزہ پٹی پر اسرائیل اور حماس کے درمیان چھڑنے والی جنگ کے بعد ان حملوں میں اضافہ ہو چکا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+