صدر ابراہیم رئیسی کی حادثاتی موت کی وجہ سے آج ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کراۓ جائیں گے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

نیوز ٹوڈے :   ایران کے صدر (ابراہیم رئیسی) کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق ہونے کے بعد آج ایران میں نۓ صدر کے چناؤ کیلیے انتخابات کراۓ جائیں گے- ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وقت سے پہلے ہونے والے ایرانی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں سے دو امیدوار دستبردار ہو گۓ ہیں - اب صدارتی انتخابات کیلیے 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ـ جن میں سعید جلیلی ، محمد بار ، مسعود مزیشکیان ، اور مصطفٰی پور محمدی شامل ہیں ـ صدارتی انتخابات سے پیچھے ہٹنے والوں میں میئر تہران علیرضازکانی اورشہدا فاؤنڈیش کے سربراہ امیر حسین غازی زادہ شامل ہیں-

دونوں امیدوار مقبولیت کی کمی کی وجہ سے اس الیکشن سے دستبردار ہوۓ ہیں ـ پچھلے مہینے صدر ابراہیم رئیسی کی سات ساتھیوں کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق ہونے کے بعد ایران میں وقت سے پہلے صدارتی انتخابات کراۓ جا رہے ہیں - انتخابات کیلیے ووٹ ڈالنے کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوگا - 6 کروڑ 10 لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل قرار دیے گۓ ہیں - ایرانی میڈیا کے مطابق انتخابات کا حتمی اعلان دو دن کے اندر کیا جاۓ گا اور اگر کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکا تو انتخابات دوبارہ کراۓ جائیں گے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+