اردن اپنی فوج اسرائیلی فوج کی جگہ کسی صورت نہیں بھیجے گا
- 28, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی فوج کی حمایت کیلیے غزہ میں اپنی فوج نہیں بھیجیں گے اردن کے نائب وزیر اعظم نے بیان دیا ہے کہ فلسطین کی آزادی تک اسرائیل بھی سکون سے نہیں بیٹھ پاۓ گا - اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ( ایمن صفدی ) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جلد از جلد جنگ بندی ہونی چاہیے - انہوں نے انتہائی سخت الفاظ میں کہا کہ اردن اسرائیلی فوج کے ساتھ کیلیے غزہ میں اپنی فوج کبھی نہیں بھیجے گا - (ایمن صفدی) نے ایتھنز میں اپنے یونانی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں جنگ کا جاری رہنا دنیا میں امن قائم کرنے والے ذمہ داروں اور عالمی نظام کی کمزوری ہے -
اردن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ صیہونی حکومت امن نہیں چاہتی وہ غزہ میں جنگ جاری رکھنا چاہتی ہے - (ایمن صفدی) نے سختی سے کہا کہ 'ہم نیتن یاہو کا پھیلایا گند صاف کرنے کیلیے اپنی فوج نہیں بھیجیں گے- انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں بچوں کے قتل اسکولوں کی تباہی بین الاقوامی اداروں کو تباہ کرنے اور لیبر اداروں کی ساکھ کو تباہ کرکے جو کچھ کر رہا ہے وہ سنگین جرم ہے اسے روکنا چاہیے - انہوں نے کہا کہ اقوم متحدہ غزہ میں ادویات اور خوراک کی تقسیم سے قاصر ہے جس سے ایک غیر مسبوق انسانی تباہی کا سامنا ہے-
تبصرے