بھارتی خواتین کرکٹر شیفالی ورما نے خواتین کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
- 28, جون , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی شیفالی ورما نے خواتین کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
20 سالہ شیفالی نے چنئی میں جاری خواتین کرکٹ ٹیسٹ میں خواتین کی تیز ترین ڈبل سنچری بنائی۔ہندوستانی اوپنر نے جنوبی افریقہ کے خلاف 194 گیندوں میں ڈبل سنچری مکمل کی جس کے بعد شیفالی 200 سے کم گیندوں میں ڈبل سنچری بنانے والی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں۔
اس سے قبل آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف 256 گیندوں میں ڈبل سنچری اسکور کی تھی جبکہ آسٹریلیا کے کیرون ریلٹن نے 313 گیندوں پر ڈبل سنچری اور مشیل گوسکو نے 345 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔
تبصرے