سربیا میں اسرائیلی سفارتخانے پر حملہ
- 01, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : سربیا اسرائیل کا قدیمی دوست ملک ہے - اور سربیا اپنے پرانے دوست اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی لگاتار دے رہا ہے ـ سربیا کے ایک وزیر کے مطابق اتوار کو سربیا کے طہر ( بالغراد) میں اسرائیلی سفارتخانہ کے باہر ایک دہشتگردانہ حملے میں کمان سے تیر برسانے والے ایک شخص کو سربیا کے ایک پولیس آفیسر نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا - حملہ آور کی شناخت سربین پولیس نے ایک نو مسلم جوان کے طور پر کی ہے- جس نے اتوار کی صبح اسرائیلی سفارتخانے کے باہر ڈیوٹی سرانجام دیتے پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا -
پولیس کے جوان نے اپنے بچاؤ کیلیے فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر حملہ آور ہلاک ہو گیا - پولیس کے مطابق حملہ آور بالغراد کے نزدیک ملاڈینویک سے تعلق رکھنے والے نووی پزار کا رہائشی تھا - جو کہ سربین بوسنیائی مسلم اقلیت کا تاریخی اور سیاسی مرکز ہے - سربیا کے وزیر داخلہ (آئیومیکا ڈاچچ) نے درکاری خبر رساں ادارے "آر ۔ ٹی ۔ ایس" سے بات چیت کرتے ہوۓ بتایا کہ 'سربیا میں کئی مقامت پر تلاشی لی گئی اور درجنوں افراد کی تفتیش کی گئی ہے - وزیر کے مطابق دو افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے' ـ سربیا میں تعینات اسرائیلی سفیر یاہیل ولان نے بالغراد کے ہسپتال میں زخمی پولیس کے جوان کی عیادت کی -
تبصرے