ایران نے لبنان کا ساتھ دیتے ہوۓ اسرائیل کو دھرتی سے مٹا دینے کی دھمکی دے دی

ایران

نیوز ٹوڈے :  لبنان پر حملے کی صورت میں ایران نے اسرائیل سے جنگ کا اعلان کر دیا - ایران اور اس کی حمایت یافتہ جماعت حزب اللٰہ اسرائیل کے ساتھ ہر محاز پر لڑنے کیلیے تیار ہے - ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان کی طرف پیش قدمی کی تو اس کا مقابلہ ایران کی تمام مزاحمتی جماعتیں کریں گی - نیویارک میں بھی ایران کے اس مشن پر تبصرہ ہوا جس میں ایران کی حمایت یافتہ جماعت حزب اللٰہ کے بیچ وسیع علاقئی جنگ کے خطرات کی نشاندہی کی گئ ہے -

غزہ میں جاری جنگ کے بعد سے دونوں فریقین ایک دوسرے پر گولہ باری کر رہے ہیں - جاری مہینے میں ان حملوں میں مزید اضافہ ہوا ہے ـ اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان پر حملے کی منصوبہ بندی کی منظوری اور توثیق کر دی گئی تھی - جس کے جواب میں حزب اللٰہ نے دھمکی دی کہ لبنان پر حملے کی صورت میں اسرائیل کو نہیں چھوڑیں گے - اور اس کا نام دھرتی سےمٹا کر رہیں گے ـ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ایران نے کہا کہ وہ لبنان پر حملہ آور ہونے کے اسرائیلی ارادے کو محض اسرائیلی حکومت کا نفسیاتی پروپیگنڈہ سمجھتے ہیں -لیکن اگر اس نے اس پر عمل کرنے کی کوشش کی تو ایک تباہ کن جنگ شروع ہو جاۓ گی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+