نائیجیریا خود کش دھماکوں کے مختلف واقعات میں 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی
- 01, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : نائیجیریا میں مختلف تقریبات پر دہشتگردانہ حملوں میں 18 افراد جاں بحق ـ نائیجیریا کے صوبہ (بورنو) میں شادی اور فوتگی کی تقریبات پر خود کش حملوں میں 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گۓ - شادی اور فوتگی کی تقریبات کے علاوہ ایک ہسپتال کو بھی دہشتگردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا - بورنو صوبہ کے شہر گووزا میں ہونےو الے ان خود کش حملوں کو رواں سالوں میں نائیجیریا میں ہونےو الی خانہ جنگی کی وارداتوں سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیا جا رہا ہے -
نائیجیرین کالعدم بوکوحرام جماعت کی سرگرمیوں اور خانہ جنگی کی وجہ سے صوبہ بورنو 15سال سے مشکل حالات سے دو چار ہے ـ نائیجیرین فوج نے عسکریت پسند جماعتوں کو خاصا کمزور کر دیا ہے - لیکن پھر بھی وہ اپنی سرگرمیاں مکمل طور پر بند نہیں کر رہے ـ اکا دکا حملوں اور بم دھماکوں میں شہری ہلاک ہوتے رہتے ہیں - تازہ ترین ہونےو الے خود کش حملوں میں بڑوں اور بچوں کے ساتھ ساتھ حاملہ عورتیں بھی شہید ہوئی ہیں ـ کچھ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے -
تبصرے