ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتح، بھارتی بورڈ نے ٹیم کے لیے بڑی انعامی رقم کا اعلان کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

نیوز ٹوڈے :   آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں فتح کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ  ٹیم پر برس پڑے۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ہفتہ کو بارباڈوس میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسری بار مختصر ترین فارمیٹ کی عالمی چیمپئن بن گئی۔

177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹائٹل جیتنے کے بعد بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں بورڈ کے چیئرمین جے شاہ نے بھارتی ٹیم کے لیے 125 کروڑ بھارتی روپے جو کہ تقریباً 4 ارب پاکستانی روپے بنتے ہیں، انعامی رقم کا اعلان کیا۔

جئے شاہ نے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور سپورٹ سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بے مثال صلاحیت، عزم اور کھیل کا مظاہرہ کیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+