دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ فون متعارف
- 01, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے: چین کی ایک کمپنی نے ایک نئی ڈیوائس متعارف کرائی ہے جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا 5G اسمارٹ فون ہے۔جیلی میکس نامی اس فون کے بارے میں اعلان کمپنی کی جانب سے ایکس (ٹوئٹر) پر کیا گیا جب کہ اس کی ویب سائٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
Unihertz نامی کمپنی اسی طرح کے جیبی سائز کے اسمارٹ فونز کے لیے مشہور ہے۔لیکن جیلی میکس اگلی نسل کے کنیکٹوٹی کو بہت چھوٹے ڈیوائس میں پیک کرتا ہے۔
اس فون کے بارے میں ابھی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں لیکن اس کی تصویر سے کچھ اشارے ملتے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر 4 سے 5 انچ بڑا ہوگا۔
اسی طرح فنگر پرنٹ ریڈر اسکرین کے اندر نصب کیا جائے گا جبکہ ڈسپلے کے بائیں کونے پر ایک کیمرہ نظر آئے گا۔اس فون کے سیلز سرٹیفکیٹ ابھی جاری ہونا باقی ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے۔
تبصرے