اسرائیل ہوا فوجیوں کی کمی کا شکار

فوجیوں کی کمی

نیوز ٹوڈے :   غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت اور لبنان کی سرحد پر جاری کشیدگی کی وجہ سے اسرئیل کو فوجیوں کی شدید کمی کا سامنا ہے- اسرائیل کے وزیر دفاع ( یووگلانٹ) کا کہنا ہے کہ 'غزہ میں ہونے والی جنگ کی وجہ سے اسرائیل کو فوری طور پر مزید دس ہزار فوجیوں کی ضرورت ہے-اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق ( یووگلانٹ ) نے یہ بیان اسرائیلی کینیسٹ کی امورخارجہ اور دفاع کمیٹی کے اجلاس میں دیا -

اجلاس کے دوران وزیر دفاع نے کہا صیہونی فوج الٹرا آرتھوڈوکس یہودی جوانوں میں 4 ہزار آٹھ سو جوانوں کو بھرتی کر سکتی ہے - پچھلے ہفتے اسرائیل کے سپریم کورٹ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوۓ الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں کو فوج میں بھرتی سے حاصل استثنٰی ختم کرنے کا آرڈر جاری کر دیا تھا - غزہ میں پچھلے 8 مہینوں سے جاری صیہونی فوج کی بربریت سے غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے - صیہونی فوج کے ہاتھوں اب تک 37 ہزار 9 سو فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 87 ہزار زخمی ہو چکے ہیں ـ جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+