یمن میں اب تک 44900 بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز آلات کو تباہ کر دیا گیا ہے ' مسام '
- 02, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے: مسام کا یمن سے بارود کے خاتمے کے منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے - 44900 بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز آلات تباہ کر دیے گۓ ہیں - یمن کو بارود سے پاک کرنے کے سعودی مشن 'مسام' کے دائریکٹر جنرل ( اسامہ القیصی ) نے کہا ہے کہ اس مشن پر کام کرنے والی ٹیموں نے پہلے دن سے لے کر 28 جون تک 44968 بارودی سرنگوں، نہ پھٹنے والے ہتھیاروں اور دھماکہ خیز آلات کو ضائع کر دیا ہے -انہوں نے ' مسام میڈیا ' کو دیے گۓ ایک بیان میں مزید کہا کہ ہماری انجینئرنگ ٹیمیں اس پروجیکٹ کے شروع سے لے کر اب تک 4،443،553 مربع میٹر یمنی علاقہ صاف کر چکی ہیں جو بارودی سرنگوں ، دھماکہ خیز آلات اور گولہ بارود سے بھری پڑی تھیں -
اسامہ القیصی کا کہنا تھا کہ مسام کیلیے یمن کو بارود سے پاک کرنے کا منصوبہ کافی مشکل اور پیچیدہ ہے ـ لیکن اس مشن کے انجینئر پوری طاقت کے ساتھ بارودی سرنگوں کو ختم کرکے آگے بڑھ رہے ہیں - مسام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں صرف بارودی سرنگوں اور ہر قسم کے دھماکہ خیز مواد کو ہٹانا ہی شامل نہیں بلکہ انہیں تباہ کرنا بھی اس منصوبے کا حصہ ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ دھماکہ خیز مواد دوبارہ استعمال نہ ہوں -
تبصرے