ہندوستانی ٹیم خصوصی پرواز سے بارباڈوس سے واپس آئے گی

ہندوستانی ٹیم

نیوز ٹوڈے :   T20 ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے بارباڈوس سے واپس آئے گی۔ میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی واپسی کے لیے خصوصی طیارے کا انتظام کیا ہے۔

میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے روانہ ہوگی اور بدھ کی رات 8 بجے دہلی پہنچے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان بارباڈوس کے اوپر سے گزر گیا اور خوش قسمتی سے بڑے نقصان سے بچ گیا۔

بارباڈوس میں صورتحال  معمول پر آنے کی امید ہے، بجلی اور انٹرنیٹ سروس آہستہ آہستہ بحال کی جا رہی ہے جب کہ آئندہ چند گھنٹوں میں ایئرپورٹ بھی کھلنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بارباڈوس میں کیٹیگری 4 کے طوفان بیرل کی پیش گوئی کی گئی تھی، سمندری طوفان کے باعث بارباڈوس کا ایئرپورٹ بھی بند کردیا گیا تھا اور بھارتی ٹیم سمندری طوفان کے باعث بارباڈوس میں پھنس گئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+