اوگرا نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن

نیوز ٹوڈے :   آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی سے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمتوں میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین سمیت دیگر تمام شعبوں کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔واضح رہے کہ ای سی سی نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+