کیا روہت شرما اور کوہلی پاکستان کے خلاف کھیلیں گے؟ اہم خبر

ویرات کوہلی اور روہت شرما

نیوز ٹوڈے :   بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں کھیلیں گے۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری  نے بتایا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما اگلے سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کریں گے۔ شاہ نے کہا کہ دونوں سینئر کھلاڑی اس باوقار ون ڈے ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

جے شاہ نے کہا کہ 'میں چاہوں گا کہ ہندوستان تمام ٹائٹل جیت لے، ہمارے پاس سب سے بڑی بینچ سٹرینتھ ہے، اس ٹیم میں صرف تین کھلاڑی زمبابوے جا رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ہم تین ٹیموں کو میدان میں اتار سکتے ہیں'۔

جس طرح یہ ٹیم ترقی کر رہی ہے، ہمارا ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اور چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہے، وہی اسکواڈ وہاں کھیلے گا، سینئرز وہاں ہوں گے"۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+