چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کی پی سی بی میں آمد کے لیے اچھے اشارے

چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول

نیوز ٹوڈے :     آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول اگلے ہفتے آئی سی سی دیگر ممالک کے بورڈز کے ساتھ شیئر کرے گا۔ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم کی شرکت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے، پی سی بی کو بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے اچھے اشارے مل رہے ہیں۔

کسی سرکاری پلیٹ فارم پر بھارت کے پاکستان نہ آنے کی کوئی بات نہیں ہوئی، دوسرے ممالک کی ٹیمیں پاکستان آکر سیریز کھیلی ہیں۔جیسا کہ دیگر ممالک شیڈول کے مطابق پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے خواہشمند ہیں، پی سی بی نے چند ہفتے قبل شیڈول آئی سی سی کو منظوری کے لیے بھیج دیا تھا۔

میگا ایونٹ کے لیے پاکستان میں اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا کام شروع ہوگیا، انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی کے وفود پاکستان آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پی سی بی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی، آئی سی سی اب شیڈول دیگر سات ممالک کو بھیجے گی۔

چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی، لاہور اور پنڈی میں کھیلا جائے گا، فائنل کے علاوہ بھارتی ٹیم کے میچز لاہور میں ہوں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+