قوم کی توقعات پر پورا نہ اتر سکے، ہم تنقید کے مستحق ہیں: رضوان
- 02, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : قومی کرکٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم شکست کے بعد تنقید کے مستحق ہیں کیونکہ ہم قوم کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ بری کارکردگی کے بعد تنقید کے لیے تیار ہوں، تنقید کا سامنا نہ کرنے والے کامیاب نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ جب ٹیم ہارتی ہے تو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ بیٹنگ اور باؤلنگ مضبوط تھی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ہمیں مایوسی ہوئی۔ جب ٹیم ہار جاتی ہے تو کوئی ایک وجہ نہیں ہوتی۔ قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تعصب کی باتیں درست نہیں، ہر کوئی سبز جھنڈے کے لیے کھیلتا ہے، یہ چیئرمین پی سی بی کا حق ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ کس کھلاڑی کو ٹیم میں رکھنا ہے اور کس کو نہیں۔
تبصرے