روہت شرما نے جیت کے بعد پچ کی مٹی کھانے کی وجہ بتا دی

بھارتی کپتان روہت شرما

نیوز ٹوڈے :    بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتح کے بعد پچ کی مٹی کھانے کی وجہ بتا دی۔

بھارتی کپتان روہت شرما کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد مٹی کھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر اب ان کا موقف سامنے آگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں ہر لمحہ محسوس کر رہا تھا جب کہ میں اس پچ اور گراؤنڈ کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، جہاں ہم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا۔

ہندوستانی کپتان کا کہنا ہے کہ 'اس پچ نے ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے میں میری مدد کی ہے اس لیے میں اس کا ایک ٹکڑا اپنے پاس رکھنا چاہتا تھا کیونکہ یہ وہ جگہ ہے جس نے ہمارے تمام خواب پورے کیے'واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 29 جون کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان بارباڈوس میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+