منصورہ پر صیہونی فوج کے حملے میں 30 معصوم فلسطینی شہید ہو گۓ
- 03, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کی غزہ پر بمباری سے 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گۓ اور ہزاروں بے گھر افراد کو بے داخل کر دیا گیا - غزہ کے مختلف علاقوں پر پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج کی بمباری سے ایک بے گھر خاندان کے 9 لوگوں سمیت 30 فلسطینی شہری شہید ہو گۓ - عرب میڈٰیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے مشرقی غزہ کے علاقہ (منصورہ) کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا اور شجاعیہ کے قریب ایک رہائشی عمارت کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا - صیہونی فوج نے ہزاروں بے گھر افراد کو یورپی ہسپتال ا ور خیمہ بستیاں خالی کرنے کا حکم بھی دے دیا - اور نہ صرف دھمکی دی بلکہ خان یونس کے علاقہ سے جبری بے دخلی کا کام بھی شروع کر دیا ـ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد 19 لاکھ ہو چکی ہے -
دوسری طرف شمالی غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں کے جواب میں فلسطین کی مزاحمتی جماعتوں کے صیہونی فوج پر حملے بھی جاری ہیں ـفلسطینی لڑاکوں نے کئی اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور صیہونی فوج کے متعدد ٹینک بھی تباہ کر دیے ـ جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں بھی ایک شخص ہلاک ہو گیا - جس کے جواب میں حزب اللٰہ نے کریات شمونہ میں اسرائیلی فوج کے ایک اڈے کو ڈرون حملے سے تباہ کر دیا ہے - غزہ میں شروع دن سے جاری جنگ میں اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونےو الے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار 925 سے اوپر پہنچ چکی ہے اور 8 ہزار ایک سو اکتالیس افراد زخمی ہو چکے ہیں -
تبصرے