بھارت ، دریاۓ گنگا کنارے مذہبی رسم کی ادائیگی کے مجمع میں بھگدڑ بچ جانے سے 87 افراد ہلاک

مذہبی رسم کی  ادائیگی

نیوز ٹوڈے :   بھارت کی ریاست اتر پردیش میں نئی دہلی سے 140 کلو میٹر کے فاصلے پر جاری ایک مذہبی تقریب میں بھگدڑ مچ جانے سے 87 افراد ہلاک ہو گۓ جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں - بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق (ریاست اتر پر دیش) میں مذہبی رسم کی ادائیگی کیلیے دریاۓ گنگا کے کنارے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی -

جس سے 87 لوگوں کی جان چلی گئی - اس حادثہ میں جاں بحق ہونےوالے افراد میں 50 عورتیں بھی شامل ہیں ـ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے - زخمیوں میں سے زیادہ تر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+