حوثی ملیشیا نے بنایا امریکہ ، اسرائیل اور برطانیہ کے 4 بحری جہازوں کو نشانہ

بحری جہازوں کو نشانہ

نیوز ٹوڈے :  حوثی ملیشیا نے امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل کے 4 بحری جہازوں کو بنایا نشانہ ـ یمن میں حوثی ملیشیا کے لڑاکوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مختلف 4 کارروائیوں میں امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل کے استعمال میں آنے والے 4 مال بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے- حوثی ملیشیا نے یہ کارروائیاں بحیرہ احمر، بحیرہ عرب ، بحیرہ روم اور بحر ہند میں سرانجام دینے کا دعوٰی کیا ہے - (حوثی جماعت کے ترجمان یحیٰی سریع) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلی کارروائی بحیرہ عرب میں کی گئی جہاں پر اسرئیلی بحری جہاز یونیفیک پر میزائلیں داغی گئیں-

دوسری کارروائی بحیرہ عرب میں امریکہ کے تیل بردار جہاز ڈیلونکس پر حملہ آور ہو کر کی گئی - تیسری مرتبہ بحر ہند میں برطانیہ کے "اینول پوائنٹ" کو براہ راست نشانہ بنایا گیا - ( یحیٰی سریع) کے مطابق چوتھی مرتبہ بحیرہ عرب میں امریکی جہاز "لکی سلور" پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ـ حوثی ملیشیا پچھلے سال نومبر کے  بعد سے اب تک 150 سے زائد تجارتی جہازوں پر حملہ آور ہو چکی ہے -حوثی ملیشیا کے مطابق یہ چاروں جہاز اسرائیل جا رہے تھے - حوثیوں نے غزہ پر بڑھتے اسرائیلی حملوں کے خلاف دھمکی دیتے ہوۓ کہا ہے کہ 'وہ اپنے حملوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوۓ بحر الکاہل تک جا سکتے ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+