ہم اسرائیل کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوۓ ہیں ( امیر علی حاجی زادہ)

امیر علی حاجی زادہ

نیوز ٹوڈے :  غزہ میں جاری جنگ کو 9 مہینے مکمل ہو چکے ہیں ـ صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے معصوم فلسطینیوں کی تعداد 37877 ہو چکی ہے - (ایرنی پاسداران انقلاب) کے ایک سینیئر کمانڈر نے کہا ہے کہ 'اسرائیل کے خلاف براہ راست کارروائی کرنے کیلیے ابھی مناسب حالات نہیں ہیں ـ کمنڈر کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوۓ ہیں- انقلاب پاسداران کے سیٹلائٹ چینل کے کمانڈر ( امیر علی حاجی زادہ ) نے ایران پہنچنےوالے غزہ کے بے گھر خاندانو ں کی موجودگی میں کہا کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوۓ ہیں اس لیے ہم اسرائیل کے خلاف براہ راست کارروائی نہیں کر سکتے -

انہوں نے مزید کہا کہ 9 ماہ سے ہم فلسطین میں امریکہ اور برطانیہ کی حمایت سے جاری صیہونی فوج کے مظالم دیکھ رہے ہیں -( امیر علی حاجی زادہ) نے کہا کہ ہماری عوام اور ہمارے حکام کیلیے یہ مناظر دیکھنا بہت تلخ ہے - لیکن یہ تلخی اس وقت مزید بڑھ جاتی ہے جب ان حالات کو دیکھتے ہوۓ ہم طاقت ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوۓ ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+