روس نے طالبان پر اقوام متحدہ کی لگائ گئ پابندیوں کے خاتمے کا اشارہ دے دیا

واسسیلی نیبینزیا

نیوز ٹوڈے :   اقوام متحدہ میں تعینات روس کے مندوب نے طالبان پر لگائی گئی پابندیوں کے خاتمے کااشارہ دے دیا - اقوام متحدہ میں روس کے مندوب نے کہا ہے کہ چاہے دنیا ان کو پسند کرے یا نہ کرے لیکن یہ بات واضح ہے کہ افغانستان میں اب طالبان کی حکومت ہے - اسلیے انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا - روس کے مندوب ( واسسیلی نیبینزیا ) نے کہا کہ اب افغانستان کو طالبان ہی چلا رہے ہیں اسلیے وہ رکنے والے نہیں ہیں-

ایک سوال کا جواب دیتے ہوۓ ان کا کہنا تھا کہ 'وہ واضح طور پر یہ نہیں بتا سکتے کہ طالبان پر سے پابندیاں ہٹنے میں کتنا وقت لگ سکتا ہے- امریکہ اور یورپی یونین سمیت دوسرے کئی ملکوں کی طرح ابھی تک روس نے بھی افغانستان میں طالبان کی حکومت کو قانونی طور پر تسلیم نہیں کیا ہے - لیکن اس کے باوجود افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے اب تک روس نے کابل میں اپنا سفارتخانہ کھول رکھا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+