"پاکستان امریکہ تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں"، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا خطاب

سفیر ڈونلڈ بلوم

نیوز ٹوڈے :   پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔

اسلام آباد میں امریکی یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض اوقات دونوں ممالک کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن ہماری شراکت داری ہمیشہ ہماری قومی خوشحالی اور سلامتی کو بڑھانے کے طویل سفر کا کلیدی حصہ رہی ہے۔ 

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سمیت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات ہیں، ہمیں اس ملک سے بہت کچھ سیکھنا ہے، ہمیں مختلف شعبوں میں اس کی دوستی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کی کرکٹ سے محبت ان کے درمیان قربت کے نئے مواقع فراہم کرتی ہے۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک خطے کے وسیع تر مفاد میں ایک دوسرے کے قریب آئیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ سے تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہو۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+