ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی مزید تاخیر کا شکار

ہندوستانی کرکٹ ٹیم

نیوز ٹوڈے:     آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی فاتح ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی ہندوستان واپسی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کو مقامی وقت کے مطابق شام کو خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ہونا تھا تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم کی روانگی میں مزید چند گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔ بھارتی ٹیم کو بدھ کی رات 8 بجے دہلی پہنچنا تھا تاہم ٹیم کی اب جمعرات کی صبح 4 سے 5 بجے پہنچنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان کے باعث بھارتی ٹیم کا بارباڈوس میں قیام طویل ہوگیا تھا، بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی بھارت واپسی کے لیے خصوصی پرواز کا انتظام کیا تھا۔بھارتی بورڈ نے 20 سے زائد صحافیوں کو چارٹرڈ فلائٹ سے گھر جانے کی پیشکش بھی کی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+