آسٹریلیا نے غیر ملکی طلباء کے لیے ویزا فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے
- 03, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بین الاقوامی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر غیر ملکی طلبہ کے لیے ویزا فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سٹوڈنٹ ویزا فیس 710 ڈالر سے بڑھا کر 1600 ڈالر کر دی گئی ہے۔ وزٹ ویزا پر موجود افراد اپنا ویزا تبدیل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 5 لاکھ 48 ہزار 800 افراد کو آسٹریلیا کا ویزہ ملا۔ حکام نے طلبہ کے ویزوں میں توسیع کے قوانین کو مزید سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
تبصرے