کینیڈین عدالت نے "ٹورینٹو یونیورسٹی" میں لگائے گۓ کیمپس کو اکھاڑنے کا حکم دے دیا
- 04, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت اور وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف کینیڈا کی مشہور اور ملک کی بڑی یونیورسٹیوں میں شمار ہونے والی "ٹورینٹو یونیورسٹی" کے طالبعلموں نے یونیورسٹی کے احاطہ میں احتجاجی لگائے تھے - پولیس نے طالبعلموں کو احتجاجی کیمپ ختم کرنے کیلیے ڈرایا اور دھمکایا بھی تھا ـ فلسطین کے حمایتی طالبعلموں پر پولیس کے تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری ہونے سے یونیورساٹی کی انتظامیہ نے اس معاملے کو قانونی طور پر حل کرنے کیلیے عدالت سے رجوع کیا تھا - یونیورسٹی انتظامیہ نے عدالت کے سامنے یہ مؤقف اپنایا کہ طالبعلموں کے احتجاجی کیمپ کی وجہ سے تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں-
اس لیے طالبعلم یہ کیمپ یونیورسٹی کے احاطہ سے ہٹا کر کسی اور جگہ پر لگا لیں ـ جس پر عدالت نے فلسطین کے حمایتی طالبعلموں کے خلاف حکم جاری کرتے ہوے کہا کہ وہ 'بدھ کی شام تک کیمپ ہٹا لیں ورنہ پولیس کارروائی کرے گی-عدالت کے اس فیصلے کے بعد پولیس کو یہ اختیار مل چکا ہے کہ وہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار اور ملک بدر بھی کر سکتی ہے ـ دوسری جانب معصوم فلسطینیوں کے حامی طلباء کا کہنا ہے کہ عدالت کے اس فیصلے پر انہیں بہت مایوسی ہوئی ہے لیکن اس دباؤ کے باوجود بھی احتجاج جاری رہے گا -
تبصرے