امریکہ کے 9 عہدہ دار اپنے عہدوں سے ہوۓ مستعفی
- 04, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ کے معصوم لوگوں پر اسرائیلی مظالم کیلیے بائیڈن کی حمایت پر امریکی صدر کی انتظامیہ میں سے 9 افراد نے استعفٰی دے دیا - امریکی صدر (جوبائیڈن) کی طرف سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کرنے سے ان کی انتظامیہ کے 9 عہدہ داروں نے اپنے عہدے چھوڑ دیے - غزہ پر جاری 9 ماہ سے اسرائیلی مظالم میں صدر جوبائیڈن کی جانب سے اسرائیل کے مکمل ساتھ کی وجہ سے امریکی انتظامیہ کے 9 لوگوں کو مستعفی ہونا پڑا - ان عہدہ داروں نے جوبائیڈن پر الزام لگایا ہے کہ ' فلسطین پر ہونے والے اسرائیلی مظالم پر جوبائیڈن نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں-
دوسری طرف غزہ میں معصوم شہریوں کی شہادتوں پر اپنی تنقید اور انکلیو میں انسانی مدد کو وسعت دینےکی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ بائیڈن کی انتظامیہ نے حمایت کی تردید کی ہے - محکمہ صحت کے مطابق انکلیو پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 38000 افراد ہلاک ہو چکےہیں ـ اپنے عہدوں سے استعفٰی دینے والے حکام میں ( محکمہ داخلہ کی معاون خصوصی مریم حسنین ،، سٹیسی گلبرٹ ،الیگزجنڈر سمتھ ، للیگرین برگ کال ،ہالہ رارت ، اینیل شیلن طارق جش ،ہیریسن مان اور محکمہ خارجہ کے ادارہ سیاسی و عسکری کے ڈائریکٹر جوز پال) شامل ہیں -
تبصرے