ہالینڈ کے وزیر اعظم (مارک روٹے) نے کیا ساری دنیا کو حیران

ہالینڈ کے وایر اعظم

نیوز ٹوڈے :   عہدہ چھوڑنے والے وزیر اعظم نے سائیکل پر گھر روانہ ہو کر سادگی کی مثال قائم کر دی ـ یہ مثال  ہالینڈ کے سابقہ وزیر اعظم (مارک روٹے) نے اپنا عہدہ چھوڑ کر سائیکل پر گھر چلے جانے سے قائم کی ہے - مارک روٹے کی اس ادا پر بین الاقومی میڈیا میں ایک نیا طوفان برپا ہو گیا - ان کی جگہ ہالینڈ کی انٹیلیجنس کے سربراہ نے وزارت عظمٰی کا عہدہ سمبھال لیا ہے ـ ہالینڈ کے وزیر اعظم روٹے نے صحافیوں کی موجودگی میں اپنا عہدہ چھوڑا اور اپنی سائیکل پر بیٹھ کر سڑک پر موجود درجنوں حاضرین کے سامنے سے گزر کر گھر چلے گۓ -

دچ انٹیلیجنس کے سابقہ سربراہ ڈیک شوف نے ہالینڈ کی دائیں بازو کی حکومت کے نۓ وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا ہے -ہالینڈ کی نئی حکومت کا حلف اٹھانے کے بعد چودہ سال تک ہالینڈ کے وزیر اعظم رہنے والے روٹے کے سادگی سے سائیکل پر بیٹھ کر گھر چلے جانے نے یورپ اور ساری دنیا کو دنگ کر دیا - انتخابات میں دائیں بازو کے اہم رہنما گیرٹ ولڈرز کی کامیابی کے 223 دن بعد شوف نے 14 سال اقتدار سمبھالنے کے بعد روٹے کی جگہ لی ہے ـ وہ یکم اکتوبر کو اپنے نۓ عہدے کا چارج سمبھالیں گے ـ جب نیٹو کے موجودہ سیکرٹری جنرل (جینز اسٹولٹنبرگ) اپنی 10 سالہ مدت پوری کریں گے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+