ترکیہ کے صدر نے پیوٹن کو روس یوکرین جنگ کے خاتمے میں ثالث بننے کی پیشکش کر دی

صدر پیوٹن

نیوز ٹوڈے :    روسی صدر (پیوٹن) سے ملاقات کے دوران ترکیہ کے صدر (رجب طیب اردوان) نے روس یوکرین جنگ میں خاتمے کیلیے ثالث بننے کی پیشکش کی ہے -ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے روس کے صدر پیوٹن سے قازقستان کے دارالحکومت (آستانہ) میں ملاقات کے دوران روس یوکرین جنگ غزہ جنگ اور شام میں جاری تنازعوں پر بات چیت کی - ترک ایوان صدر کا کہنا ہے کہ رجب طیب اردوان نے پیوٹن کو کہا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ختم کروانے کی کوشش کر سکتے ہیں اس سے دونوں ملکوں کیلیے امن ممکن ہے -

رجب طیب اردوان نے پیوٹن کو شام میں جاری جنگی حالات کے خاتمے میں ترکیہ کے تعاون سے بھی آگاہ کیا - اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے ترکیہ اور روس کے درمیان دو طرفہ تعاون اور یوکرین روس جنگ کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی - روسی صدر پیوٹن تین علاقائی سربراہی اجلاس میں شرکت اور اس اجلاس میں شریک رہنماؤں سے ملاقات کیلیے بدھ کے روز قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچے جہاں پر انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہوں سے ملاقات کی - ترک وزیر خارجہ نے ترک صدر کی پیوٹن سے ممکنہ ملاقات کی اطلاع دی ـ دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان آخری ملاقات سوچی میں 2023 میں ہوئی تھی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+