بجٹ کے بعد سیمنٹ کے تھیلے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
- 04, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : بجٹ کے بعد سیمنٹ کی بوری کی قیمت بھی بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق فنانس بل 2024 پر صدر مملکت کی جانب سے دستخط کیے جانے کے بعد اس میں شامل ٹیکسز کا نفاذ آج سے کر دیا گیا ہے جس کے اثرات سیمنٹ کی قیمتوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔سیمنٹ ڈیلر آصف سعید کے مطابق سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت میں 200 روپے اضافے کے بعد سیمنٹ کا ایک تھیلا 1300 سے 1500 روپے کا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے اشتراک سے بجٹ تیار کیا ہے جس میں عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے ساڑھے تین ہزار ارب روپے کی ٹیکس ڈیمانڈ پوری کردی گئی ہے۔حکومت نے مختلف اشیاء پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس اور دیگر پر 10 سے 50 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی ہے۔
موبائل فون، آٹا، ڈبل روٹی، دودھ، مکھن، کریم، امپورٹڈ میک اپ، پرفیوم، گھڑیاں، مچھلی، شہد، کھجور، سیب، لیچی، مکئی، اوور کوٹ، جیکٹس، کپڑے، ٹریک سوٹ، رومال اس ٹیکس کے دائرے میں ہیں۔ . مفلر، ٹائی، جوتے سمیت مختلف امپورٹڈ اشیاء پہنچ چکی ہیں۔
تبصرے