ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
- 05, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان چیمپئن نے ویسٹ انڈیز کی چیمپئن کو 30 رنز سے شکست دے دی۔برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 194 رنز بنائے۔
پاکستان چیمپئنز کی جانب سے شعیب ملک نے 54 رنز بنائے، اس کے علاوہ شرجیل خان نے 35، عامر یامین نے 29 اور شاہد آفریدی نے 16 رنز بنائے۔195 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی چیمپئن ٹیم 9 وکٹوں پر 165 رنز بناسکی۔ ڈوین اسمتھ نے 65 اور جوناتھن کارٹر نے 34 رنز بنائے
پاکستان چیمپئنز کی جانب سے سہیل تنویر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہد آفریدی نے 3 اور وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل دوسری فتح ہے، اس سے قبل گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔
تبصرے