طلباء کے لیے اسکالر شپ کا اعلان

مفت اسکالرشپ پروگرام

نیوز ٹوڈے :   گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر انیشی ایٹو کے تحت گورنر ہاؤس سے مفت اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ہم ہونہار بچوں کو بیرون ملک تعلیم کے لیے بھیجیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں پہلے کونسلنگ سیشن میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سید عابدی نے 15 ہزار لڑکے لڑکیوں کو اسکالر شپ پر بیرون ملک بھیجا، ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ ہم نے پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔ نامزدگی کے وقت میں نے اللہ سے دعا کی کہ اللہ مجھے ہر شعبے میں کام کرنے کی توفیق دے، آج 50 ہزار نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کرائے جا رہے ہیں، یہ نوجوان تربیت کے دوران ماہانہ 200 سے 400 ڈالر کما رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اچھی بات ہے۔ کاروباری تجاویز دینے والے نوجوانوں کو ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک اچھے قرضے دیے جا رہے ہیں، گورنر ہاؤس سے 5 لاکھ 80 ہزار سے زائد مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کیے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+